کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
سمدھیسےنکاحجائزہے
سوال:۔
اگر کوئی عورت سمدھی سے شادی کرلے تو اَز روئے شریعت یہ اقدام کیسا ہے؟ جائز ہے یا باعثِ شرم؟ نیز ایسے لوگوں سے ملنا جلنا چاہئے یا نہیں؟ آگاہ فرمائیں کہ شریعت کی رُو سے یہ نکاح ٹھیک ہوا یا نہیں؟
جواب:۔
سمدھی اگر عورت کا نامحرَم ہے تو اس سے نکاح کرلینا جائز اور صحیح ہے، اور اس میں کوئی بات لائقِ شرم نہیں، نہ ان لوگوں سے میل ملاقات ترک کرنے کی کوئی وجہ ہے۔(۱)
- (۱) وأما بنت زوجۃ أبیہ أو إبنتہ فحلال۔۔۔ وفی الشامیۃ: قال الخیر الرملی: ولَا تحرم بنت زوج الأم ولَا أمہ، ولَا أم زوجۃ الأب ولَا بنتھا۔ (رد المحتار مع الدر المختار ج:۳ ص:۳۱، کتاب النکاح، باب فی المحرمات، طبع سعید، أیضًا: فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۲۷۷ کتاب النکاح، الفصل الثالث، طبع رشیدیہ)۔

