کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
باپبیٹےکاسگیبہنوںسےنکاحجائزہےلیکنانکیاولادکانہیں
سوال:۔
زید نے ہندہ سے شادی کی، جس سے تین بچے سلیمہ، نسیمہ اور عابد پیدا ہوئے، بعد میں ہندہ کا انتقال ہوگیا تو زید نے سلمیٰ سے دُوسری شادی کرلی، اس عرصے میں زید کا بیٹا عابد بھی جوان ہوگیا، اس کے رشتے کی تلاش ہوئی تو سلمیٰ کی بہن طاہرہ سے زید کے بیٹے عابد کی شادی کردی گئی، اس طرح سلمیٰ اور طاہرہ دونوں سگی بہنیں زید اور عابد سگے باپ بیٹے کے گھر میں بیویاں بن گئیں۔ اس صورت میں ان کی اولادوں کے درمیان رشتہ داری کی کیا نوعیت ہوگی؟ اور خود عابد کی اولاد شرعی حدود میں کیا نوعیت رکھتی ہے؟ اور ان سے شادی کرنے والے کیا کہلائیں گے؟ کیا شرعی حدود میں یہ رشتے صحیح ہیں؟
جواب:۔
باپ اور بیٹے کا نکاح دو سگی بہنوں سے صحیح ہے، مگر باپ اور بیٹے کی اولادوں کے درمیان رشتہ نہیں ہوسکتا۔(۱)
- (۱) أسباب التحریم أنواع: قرابۃ، مصاھرۃ۔۔۔ (قولہ قرابۃ) فتحرم بنات الْإخوۃ والأخوات وبنات أولَاد الْإخوۃ والأخوات وإن نزلن وفروع أجدادہ وجداتہ ببطن واحد فلھٰذا تحرم العمات۔ (رد المحتار، فصل فی المحرمات ج:۳ ص:۲۸)

