بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

بہن‌کی‌سوتیلی‌لڑکی‌سے‌نکاح‌کرنا

سوال:۔

میرے ایک چچازاد بھائی ہیں، ان کی شادی تقریباً ۱۸ سال پہلے ایک خاتون سے ہوئی، ان سے ان کی دو بچیاں ہیں، تقریباً آٹھ سال بعد میرے چچازاد بھائی کی بیوی کا انتقال ہوگیا، اس کے بعد انہوں نے میری بہن سے شادی کرلی، اس وقت ان کی بڑی لڑکی کی عمر تقریباً ۱۳ سال تھی اور چھوٹی ۹ سال کی۔ اب جبکہ ان کی بڑی بیٹی کی عمر تقریباً ۱۹ سال ہے اور میں ان سے شادی کا خواہش مند ہوں مگر چند رشتہ دار کہتے ہیں یہ شادی حرام ہے، جبکہ دونوں بچیاں اپنی دادی کے پاس رہتی ہیں اور انہوں نے میری بہن کے ساتھ زیادہ تعلقات بھی نہیں رکھے، میری عمر تقریباً ۲۲ سال ہے اور پورے گھر والے اور میری بہن اور لڑکی کے والد بھی رضامند ہیں اور لڑکی بھی۔

جواب:۔

اس لڑکی کے ساتھ آپ کا نکاح جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) قال تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔ وفی أحکام القرآن للجصّاص: قال عطاء: اُحلّ لکم ما وراء ذوات المحارم من أقاربکم۔ (أحکام القرآن للجصّاص ج:۲ ص:۱۳۹ طبع سھیل اکیڈمی)۔