کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
سوتیلیوالدہکیبہنسےشادیکرنا
سوال:۔
’’الف‘‘ نے اپنی پہلی بیوی کی وفات کے بعد بچوں کی موجودگی میں دُوسری شادی ’’ب‘‘ سے کرلی، جبکہ بچے شیرخوارگی (دُودھ پینے) کی عمر سے نکل چکے تھے، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا ان بچوں میں سے کوئی اپنی دُوسری ماں یعنی ’’ب‘‘ کی سگی بہن سے شادی کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اگر اس کے علاوہ اور کوئی رشتہ نکاح سے مانع نہ ہو تو سوتیلی ماں کی سگی بہن سے نکاح کرسکتا ہے، بلکہ اس سے بڑھ کر یہ کہ سوتیلی ماں کی سگی بیٹی سے نکاح کرسکتا ہے جو پہلے شوہر سے ہو۔(۱)
- (۱) وقد قدمنا قریبًا أنہ لَا بأس أن یتزوج الرجل إمرأۃ، ویتزوج إبنہ أمھا أو بنتھا لأنہ لَا مانع، وقد تزوج محمد بن الحنفیۃ إمرأۃ وزوج إبنہ بنتھا۔ (فتح القدیر ج:۲ ص:۳۶۴، طبع دار صادر، بیروت، أیضًا: البحر الرائق ج:۳ ص:۱۰۵، طبع دار المعرفۃ بیروت)۔

