بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

سوتیلے‌چچا‌کی‌مطلقہ‌سے‌نکاح‌دُرست‌ہے

سوال:۔

میرے سوتیلے بھائی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور میرے بیٹے کے ساتھ الزام لگایا، اور میرے بیٹے نے اس عورت سے شادی کرلی ہے، کیا یہ نکاح جائز ہے؟

جواب:۔

سوتیلے چچا کی مطلقہ سے نکاح دُرست ہے، جبکہ عدّت ختم ہونے کے بعد کیا جائے۔(۱)

  1. (۱) قال تعالٰی: ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔ وفی أحکام القرآن للجصّاص: قال عطاء: اُحلّ لکم ما وراء ذوات المحارم من أقاربکم۔ (أحکام القرآن للجصّاص ج:۲ ص:۱۳۹ طبع سھیل اکیڈمی)۔