کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
ماںبیٹیکاباپبیٹےسےنکاح
سوال:۔
زید نے اپنے بیٹے کی شادی اپنی سالی کی بیٹی سے کردی، کچھ عرصہ بعد زید کی بیوی فوت ہوگئی، اس کے بعد زید نے اپنے بیٹے کی ساس یعنی اپنی سالی سے نکاح کرلیا، اب ماں اور بیٹی ایک ہی گھر میں ساس اور بہو اور ساتھ ساتھ ماں اور بیٹی کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟
جواب:۔
جائز ہے، آپ کو ناجائز ہونے کا شبہ کیوں ہوا؟(۱)
- (۱) وقال عطاء: اُحل لکم ما وراء ذوات المحارم من أقاربکم ۔۔۔إلخ۔ (أحکام القرآن للجصّاص ج:۲ ص:۱۳۹، سورۃ النساء:۲۴ قبیل باب المھور، طبع سھیل اکیڈمی لَاھور)۔ قالوا: ولَا بأس أن یتزوج الرجل امرأۃ ویتزوج إبنہ أمھا أو بنتھا لأنہ لَا مانع وقد تزوج محمد بن الحنفیۃ إمرأۃ وزوج إبنہ بنتھا۔ (البحر الرائق ج:۳ ص:۱۰۵، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، طبع دار المعرفۃ، أیضًا: فتح القدیر ج:۲ ص:۳۶۴، طبع دار صادر، بیروت)۔

