بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

بدکار‌دیور‌بھاوج‌کی‌اولاد‌کا‌آپس‌میں‌نکاح

سوال:۔

ایک شخص نے ایک عورت سے بدکاری کی، اس پر شرعی گواہ موجود نہیں، وہ اس کی بھابھی تھی، اس کے کئی سال بعد اس نے اپنی بیٹی کا نکاح اس کے بیٹے سے کردیا، اب اس کے ہاں بیٹا بھی پیدا ہوگیا ہے، کیا یہ نکاح صحیح ہے اور اولاد کا کیا حکم ہے؟ اور اس میں جن لوگوں کو علم تھا اور اس میں شریک ہوئے کیا ان لوگوں کا نکاح باقی رہے گا؟

جواب:۔

ان دونوں کی بدکاری کا ان کی اولاد کے آپس میں رشتوں کے جائز ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، لہٰذا یہ نکاح صحیح ہے۔(۱)

  1. (۱) ویحل لأصول الزانی وفروعہ أصول المزنی بھا وفروعھا۔ (البحر الرائق ج:۳ ص:۱۰۸، فصل فی المحرمات، طبع دار المعرفۃ بیروت، أیضًا: رد المحتار ج:۳ ص:۳۲، فصل فی المحرمات)۔