کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
ناجائزتعلقاتوالےمرد،عورتکیاولادکیآپسمیںشادی
سوال:۔
’’الف‘‘ نامی پندرہ سولہ سال کے نوجوان لڑکے کے ’’ن‘‘ نامی شادی شدہ عورت سے ناجائز تعلقات اُستوار ہوجاتے ہیں، جو رِشتے میں ’’الف‘‘ کی بھابھی ہوتی ہے، آٹھ نو سال تک تعلقات رہے، پھر ’’الف‘‘ کو ہوش آیا، اور اس نے توبہ کی۔ اس عرصے میں ’’ن‘‘ کے ہاں اس کے شوہر سے چار بچے پیدا ہوئے، اس کے بعد طلاق ہوگئی۔ ’’ن‘‘ نے دُوسری شادی کرلی اور اس سے بھی طلاق ہوگئی، پھر اس نے تیسری شادی کرلی۔ ’’الف‘‘ نے بھی شادی کرلی اور اس کے اب پانچ بچے ہیں، اب ’’ن‘‘ کا بیٹا ’’الف‘‘ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے، آنجناب شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ یہ نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
یہ نکاح صحیح ہے،(۱) واللہ اعلم!
- (۱) ویحل لاُصول الزانی وفروعہ اُصول المزنی بھا وفروعھا۔ (شامی ج:۳ ص:۳۲ فصل فی المحرمات، أیضًا: البحر الرائق ج:۳ ص:۱۰۸)۔

