بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کن‌عورتوں‌سے‌نکاح‌جائز‌ہے؟

زانیہ‌کی‌بھانجی‌سے‌زانی‌کا‌نکاح‌کرنا

سوال:۔

اقبال اور شاہین کے آپس میں جنسی تعلقات تھے، اور رِشتے میں دونوں دیور بھابھی ہیں، اب شاہین اپنے دیور اقبال کے لئے اپنی سگی بھانجی کا رِشتہ مانگ رہی ہے، کیا یہ رِشتہ جائز ہوگا؟ اگر اِقبال، اللہ کے سامنے سچی توبہ کرے، تو کیا اس کی توبہ قبول ہوجائے گی؟

جواب:۔

اقبال کا شاہین کی بھانجی سے نکاح ہوسکتا ہے،(۱) اللہ تعالیٰ کے سامنے توبہ کرے، واللہ اعلم!

  1. (۱) ﵟ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمۡ ﵞ النساء ٢٤۔وقال عطاء: اُحلّ لکم ما وراء ذوات المحارم من أقاربکم۔ (أحکام القرآن للجصّاص ج:۲ ص:۱۳۹ قبیل باب المھور، طبع سھیل اکیڈمی۔ أیضًا تفسیر مظھری ج:۲ ص:۶۶، طبع کوئٹہ)۔