کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
ناجائزحملوالیعورتسےنکاحکرنا
سوال:۔
ایک مرد نے ایک عورت سے زنا کیا، جس سے حمل ٹھہر گیا۔ حمل ٹھہرنے کے فوراً بعد دونوں نے نکاح کرلیا، شرعی طور سے یہ بتائیے کہ بچہ حلال کا ہوگا یا حرام کا؟ اور دونوں کا نکاح قبول ہوگا کہ نہیں؟ اگر ہوگا تو کس طرح؟
جواب:۔
یہ بچہ چونکہ نکاح سے پہلے کا ہے، اس لئے یہ تو صحیح النسب نہیں، مگر یہ نکاح صحیح ہے، پھر جس کا حمل تھا اگر نکاح بھی اسی سے ہوا تو صحبت جائز ہے، اور اگر نکاح کسی دُوسرے سے ہوا تو اس کو وضعِ حمل تک صحبت نہیں کرنی چاہئے۔(۱)
- (۱) وصح نکاح حبلٰی من زنی لَا حبلی من غیرہ أی الزنی لثبوت نسبہ۔۔۔ وإن حرم وطؤھا حتّٰی تضع۔۔۔ (فروع) لو نکحھا الزانی حل لہ وطؤھا إتفاقا والولد لہ ولزمہ النفقۃ۔ (قولہ: وصح نکاح حبلی من زنی) أی عندھما وقال أبو یوسف لَا یصح، والفتویٰ علٰی قولھما۔۔۔ (قولہ والولد لہ) أی إن جائت بعد النکاح بستۃ أشھر مختارات النوازل۔ فلو لأقل من ستۃ أشھر من وقت النکاح، لَا یثبت النسب۔ (رد المحتار مع الدر المختار ج:۳ ص:۴۸، ۴۹ کتاب النکاح، مطلب مھم فی وطء السراری، طبع ایچ ایم سعید)۔

