کنعورتوںسےنکاحجائزہے؟
کیااَیامِمخصوصمیںنکاحجائزہے؟
سوال:۔
بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ اَیامِ مخصوص میں عورت کا نکاح نہیں ہوتا اور اگر ہو بھی جائے تو بعد میں دوبارہ نکاح پڑھانا پڑتا ہے، آپ یہ بتائیں کہ کیا اَیامِ مخصوص میں نکاح ہوسکتا ہے؟
جواب:۔
نکاح ہوجاتا ہے، مگر میاں بیوی کی یکجائی صحیح نہیں۔(۱) رُخصتی ان اَیام کے ختم ہونے کے بعد کی جائے گی۔
- (۱) ﵟ وَيَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡمَحِيضِۖ قُلۡ هُوَ أَذٗى فَٱعۡتَزِلُواْ ٱلنِّسَآءَ فِي ٱلۡمَحِيضِ وَلَا تَقۡرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطۡهُرۡنَۖ فَإِذَا تَطَهَّرۡنَ فَأۡتُوهُنَّ مِنۡ حَيۡثُ أَمَرَكُمُ ٱللَّهُۚ ﵞ البقرة ٢٢٢۔ أیضًا: ویمنع الحیض قربان زوجھا ما تحت إزارھا کما فی البحر۔۔۔ یعنی ما بین سرۃ ورکبۃ ۔۔۔إلخ۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۲۹۲، طبع ایچ ایم سعید کراچی)۔ قال والعوارض المانعۃ عن الوطء مع ثبوت النکاح (إلٰی قولہ) أحدھا الحیض۔ (النتف فی الفتاویٰ ص:۱۸۸، طبع ایچ ایم سعید کراچی)۔

