بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کفو‌و‌غیرِکفو

چاہت‌میں‌خفیہ‌شادی‌کرنا‌غلط‌ہے

سوال:۔

ایک لڑکے، لڑکی نے چاہت میں شادی کرلی، دونوں کے والدین کو علم نہیں، بعد ازاں لڑکی کے چچا نے پولیس کے ذریعے لڑکی واپس منگوائی اور یہ کہہ کر اس کا دُوسرا نکاح کردیا کہ پہلا نکاح نابالغی میں ہوا تھا۔ اب اگر لڑکا ثبوت پیش کرے کہ جب میں نے نکاح کیا تھا تو لڑکی بالغ تھی، تو ایسی صورت میں کون سا نکاح صحیح ہوا، پہلا یادُوسرا؟

جواب:۔

لڑکی اگر اپنے اولیاء کی اجازت کے بغیر غیرکفو میں شادی کرنا چاہے تو یہ نکاح نہیں ہوتا،(۱) والدین کے علم کے بغیر جو شادیاں کی جاتی ہیں وہ عموماً ایسی ہی ہوتی ہیں۔ اس لئے صورتِ مسئولہ میں پہلا نکاح غلط تھا، دُوسرا صحیح ہے۔

  1. (۱)أیضًا۔