کفووغیرِکفو
غیرکفومیںنکاحوالدینکیاجازتکےبغیرنہیںہوتا
سوال:۔
کیا کوئی مسلمان بالغ لڑکی اپنے والدین کی مرضی کے بغیر اپنی پسند کی شادی کرسکتی ہے یا نہیں؟
جواب:۔
لڑکی کا نکاح تو والدین ہی کو کرنا چاہئے اور ان کو لڑکی کی پسند کا لحاظ ضرور رکھنا چاہئے۔ لڑکی کا والدین سے بالا بالا نکاح کرلینا حیا کے خلاف ہے اور اگر لڑکا کم تر حیثیت کا مالک ہو تو ایسا نکاح سرے سے منعقد ہی نہیں ہوتا۔(۱)
- (۱) ان المفتٰی بہ روایۃ الحسن عن الْإمام من عدم الْإنعقاد أصلًا إذا کان لھا ولی لم یرض بہ قبل العقد۔ (البحر الرائق ج:۳ ص:۱۳۷ باب الأولیاء والأکفاء، طبع دار المعرفۃ، بیروت)۔

