کفووغیرِکفو
کفوکاکیامفہومہے؟
سوال:۔
کیا لڑکا اور لڑکی سوِل میرج کرسکتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا تھا کہ ’’اگر دونوں ہر حیثیت سے برابر ہوں، تو نکاح صحیح ہے، ورنہ نہیں۔‘‘ آپ ’’ہر حیثیت سے برابر‘‘ کی وضاحت کریں۔
جواب:۔
’’لڑکا ہر حیثیت سے لڑکی کے برابر ہو‘‘ اس سے مراد یہ ہے کہ دِین، دیانت، مال، نسب، پیشہ اور تعلیم میں لڑکا، لڑکی سے کم تر نہ ہو۔(۱)
- (۱) والکفائۃ تعتبر نسبًا فقریش أکفاء والعرب أکفاء وحریۃ وإسلامًا وأبوان فیھما کالآباء ودیانۃ ومالًا وحرفۃ لأن ھٰذہ الأشیاء یقع بھا التفاخر فیما بینھم فلا بد من إعتبارھا۔ (البحر الرائق ج:۳ ص:۱۳۹، فصل فی الأکفاء، طبع دار المعرفۃ، بیروت، أیضًا: شرح مختصر الطحاوی ج:۴ ص:۲۵۴، کتاب النکاح، مسألۃ وجوہ الکفائۃ)۔

