بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بغیر‌ولی‌کی‌اجازت‌کے‌نکاح

عائلی‌قوانین‌کے‌تحت‌غیرکفو‌میں‌نکاح‌کی‌حیثیت

سوال:۔

حکومتِ پاکستان کے عائلی قوانین کی رُو سے ایک بالغہ لڑکی اور لڑکا عمر سرٹیفکیٹ اور کورٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرکے ، بغیر والدین و رشتہ داروں کی رضامندی کے غیرکفو میں نکاح کرسکتے ہیں، یہ ان کا قانون ہے، آیا ایسا نکاح صحیح ہوگا یا نہیں؟

جواب:۔

عائلی قوانین کی کئی دفعات اسلام کے خلاف ہیں، اور غیراسلامی قانون کے مطابق عدالتی فیصلہ شرعی نقطۂ نظر سے کالعدم متصوّر ہوتا ہے، اس لئے ایسے نکاحوں کا بھی وہی حکم ہے جو اُوپر ذکر کیا گیا ہے۔(۱)

  1. (۱) إن المرأۃ إذا زوّجت نفسھا من کفؤ لزم علی الأولیاء، وإن زوّجت من غیر کفؤ لَا یلزم۔ (رد المحتار ج:۳ ص:۸۴)۔