بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

طریقِ‌نکاح‌اور‌رُخصتی

نکاح‌خواں‌کی‌فیس‌جائز‌نہیں

سوال:۔

دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ نکاح خواں (قاضی) کے لئے گورنمنٹ کی جانب سے نکاح پڑھانے کی فیس مقرّر ہے، اگر کوئی قاضی مقرّرہ فیس سے زائد مثلاً ۵۰۰ یا ۱۰۰۰ روپے طلب کرتا ہے تو مقرّرہ فیس سے یہ زائد حاصل شدہ رقم جائز ہے یا ناجائز؟

جواب:۔

شرعاً نکاح پڑھانے کی فیس جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) لَا تصح الْإجارۃ۔۔۔ لأجل الطاعۃ ۔۔۔إلخ۔ الأصل ان کل طاعۃ یختص بھا المسلم لَا یجوز الْإستئجار علیھا۔ (شامی ج:۶ ص:۵۵، مطلب فی الْإستئجار علی الطاعات، طبع ایچ ایم سعید کراچی)۔