بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

طریقِ‌نکاح‌اور‌رُخصتی

نکاح‌کی‌زیادہ‌اُجرت‌لینے‌والے‌نکاح‌رجسٹرار‌کی‌شرعی‌حیثیت

سوال:۔

ہمارے ہاں ایک نکاح خواں ورجسٹرار ہیں، وہ لوگوں سے ہر نکاح کی رجسٹریشن ونکاح خوانی پر ۵۰۰روپے لیتے ہیں، اور اگر کوئی مطلوبہ رقم نہ دے تو زبردستی پر اُتر آتے ہیں۔ کیا شرعاً یہ جائز ہے؟ کیا اس قدر فیس نکاح خوانی صحیح ہے؟ اور یہ مسجد کے اِمام وخطیب بھی ہیں، تو ان کی اِمامت کا کیا حکم ہے؟

جواب:۔

رجسٹرار کی فیس تو متعین ہے، وہ ادا کردی جائے، اور نکاح خوانی کی اُجرت اگر وہ اس قدر زیادہ مانگتا ہو تو اس سے نکاح ہی نہ پڑھوایا جائے۔