طریقِنکاحاوررُخصتی
نکاحمیںغلطولدیتکااظہار
سوال:۔
ایک شخص نے ایک لڑکا گود لیا، جب لڑکے کی شادی ہوئی تو اس شخص نے جس نے لڑکا گود لیا ہے، نکاح نامے پر لڑکے کی اصل ولدیت کے بجائے اپنا نام لکھوادیا، جبکہ لڑکے کا اصل والد بھی نکاح کے وقت موجود تھا، سوال یہ ہے کہ کیا لڑکے کا نکاح ہوگیا ہے؟
جواب:۔
غلط ولدیت نہیں لکھوانی چاہئے تھی، تاہم اگر مجلسِ نکاح کے حاضرین کو معلوم تھا کہ فلاں لڑکے کا نکاح ہو رہا ہے تو نکاح ہوگیا۔(۱)
- (۱) ولم یذکروا اسم أبیہ إن کان الزوج حاضرًا وأشاروا إلیہ جاز۔ (خانیۃ علٰی ھامش الھندیۃ ج:۱ ص:۳۲۴، طبع بلوچستان، أیضًا: إمداد الأحکام ج:۲ ص:۲۲۶، کتاب النکاح، طبع دارالعلوم کراچی)۔

