طریقِنکاحاوررُخصتی
گونگےکیرضامندیکسطرحمعلومکیجائے؟
سوال:۔
ایک لڑکی پیدائشی گونگی، بہری، نابینا ہے، یعنی نہ دیکھ سکتی ہے، نہ سن سکتی ہے اور نہ بول سکتی ہے۔ اب وہ جوان ہوگئی اس کی شادی کا مسئلہ ہوا، تو اس کی رضامندی کیسے پتا چلے گی؟
جواب:۔
گونگا اِشاروں کے ذریعے اپنی رضامندی و ناراضی کا اظہار کرسکتا ہے،(۱) اور اِشاروں سے اس کو بات سمجھائی جاسکتی ہے۔
- (۱) وکما ینعقد بالعبارۃ ینعقد بالْإشارۃ من الأخرس إن کانت إشارتہ معلومۃ، کذا فی البدائع۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۷۰، طبع بلوچستان، أیضًا: بدائع الصنائع ج:۲ ص:۲۳۱، فصل أما رکن النکاح، طبع ایچ ایم سعید کراچی)۔

