بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

طریقِ‌نکاح‌اور‌رُخصتی

نکاح‌کے‌لئے‌دستخط‌ضروری‌نہیں

سوال:۔

میرے نکاح نامے میں میری بیوی کے دستخط کے بجائے ان کے کسی رشتہ دار نے دستخط کردئیے، بیوی سے صرف پوچھا گیا تھا، کیا یہ نکاح صحیح ہے؟ اگر نہیں تو اس کا کیا کفارہ ہوگا؟

جواب:۔

بیوی نے نکاح منظور کرلیا تو نکاح صحیح ہوگیا، رشتہ دار کے بجائے اپنی بیوی کے دستخط کرالیں۔(۱)

  1. (۱) وینعقد أی ینعقد النکاح بالْإیجاب والقبول (إلٰی قولہ) عند حُرّین أو حُرّ وحُرّتین عاقلین بالغین مسلمین۔ (البحر الرائق ج:۳ ص:۸۷، کتاب النکاح، طبع دار المعرفۃ، بیروت، طبع رشیدیہ)۔