بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

طریقِ‌نکاح‌اور‌رُخصتی

بحالتِ‌مجبوری‌ٹیلی‌فون‌پر‌نکاح‌کی‌شرعی‌حیثیت

سوال:۔

کیا حالتِ مجبوری میں تمام بڑوں کی رضامندی سے ٹیلی فون پر نکاح ہوسکتا ہے؟ اور کیا باہم ملاپ سے پہلے تجدیدِ نکاح کی ضرورت نہیں؟

جواب:۔

ٹیلی فون پر نکاح نہیں ہوسکتا۔(۱) اگر دُور ہونے کی وجہ سے لڑکا خود مجلسِ نکاح میں نہ آسکتا ہو، تو وہ اپنی طرف سے کسی کو وکیل بنادے، اور وکیل اس کی طرف سے ایجاب وقبول کرلے۔(۲)

  1. (۱) شرائط الْإیجاب والقبول، فمنھا إتحاد المجلس إذا کانا الشخصان حاضرین فلو اختلف المجلس لم ینعقد۔ (البحر ج:۳ ص:۸۹، کتاب النکاح، طبع دار المعرفۃ، بیروت)۔
  2. (۲) ویصح التوکیل بالنکاح وإن لم یحضر الشھود کذا فی التتارخانیۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۹۴)۔