بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

طریقِ‌نکاح‌اور‌رُخصتی

ٹیلی‌فون‌پر‌نکاح‌کرنا

سوال:۔

میرا بھائی کوریا میں رہتا ہے، اس کے سسرال والے ٹیلی فون پر نکاح کرکے لڑکی کو کوریا بھجوانا چاہتے ہیں، کیا ٹیلی فون پر کیا گیا نکاح منعقد ہوگا؟

جواب:۔

لڑکا بذریعہ ٹیلی فون کے یا خط کے، کسی آدمی کو اپنی طرف سے نکاح کا وکیل مقرّر کردے، اور وکیل اس کی طرف سے اِیجاب وقبول کرے، بس نکاح ہوجائے گا۔ خود لڑکے سے ٹیلی فون پر اِیجاب وقبول کرانے سے نکاح نہیں ہوگا،(۱) واللہ اعلم!

  1. (۱) شرائط الْإیجاب والقبول فمنھا إتحاد المجلس إذا کانا الشخصان حاضرین فلو اختلفا المجلس لم ینعقد۔ (البحر الرائق ج:۳ ص:۸۹، کتاب النکاح، طبع دار المعرفۃ، بیروت)۔