بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

طریقِ‌نکاح‌اور‌رُخصتی

ٹیلی‌فون‌پر‌نکاح‌کی‌شرعی‌حیثیت

سوال:۔

کیا ٹیلی فون پر نکاح جائز ہے؟ ہمارے ایک عزیز نے جو اپنی بیٹی اور دُوسرے گھر والوں کے ساتھ یہاں مقیم ہیں، اپنی بیٹی کا نکاح ٹیلی فون پر پاکستان میں پڑھوایا ہے، جبکہ لڑکا اور نکاح خواں پاکستان میں ٹیلی فون پر موجود تھے۔ نکاح پاکستان میں رجسٹر بھی ہوگیا ہے، کیا نکاح شرعی طور پر ہوگیا؟

جواب:۔

ٹیلی فون پر اِیجاب وقبول نہیں ہوتا،(۱) البتہ ٹیلی فون پر اگر نکاح خواں کو اِختیار دے دیا جائے کہ وہ فلاں لڑکی کا نکاح فلاں لڑکے کے ساتھ اتنے مہر پر کردے، اور وہ اس ہدایت کے مطابق نکاح کرادے تو نکاح ہوجائے گا۔(۲)

  1. (۱) شرائط الْإیجاب والقبول فمنھا إتحاد المجلس إذا کانا الشخصان حاضرین فلو اختلف المجلس لم ینعقد۔ (البحر الرائق ج:۳ ص:۸۳، کتاب النکاح، طبع بیروت)۔ وشرط حضور شاھدین حرین أو حر وحریتین مکلفین سامعین قولھما معًا۔ (در مختار ج:۳ ص:۳۰۶، کتاب النکاح)۔
  2. (۲) ویصح التوکیل بالنکاح وإن لم یحضر الشھود کذا فی التتارخانیۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۹۴)۔