طریقِنکاحاوررُخصتی
نکاحسےپہلےتینکلمےپڑھنا
سوال:۔
اگر ایک شخص کا نکاح ہو رہا ہو تو کیا اُس شخص سے پہلے تین کلمے پوچھنا ضروری ہیں؟
جواب:۔
نکاح کے لئے کلمے پوچھنا شرط نہیں۔(۱) مولانا صاحبان شاید اس لئے پوچھتے ہوں گے کہ آج کل یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ شخص کلمہ بھی جانتا ہے یا نہیں؟ اور مسلمان بھی ہے یا نہیں؟ کیونکہ اکثر وبیشتر لوگ جہالت کی وجہ سے کلمۂ کفر بک دیتے ہیں، اس لئے مولوی صاحبان نکاح سے پہلے کلمہ پڑھادیتے ہوں گے تاکہ لڑکا کم از کم نکاح سے پہلے مسلمان تو ہوجائے۔(۲)
- (۱) ویحصل إنعقادہ بالْإیجاب والقبول ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۳ ص:۹، کتاب النکاح، أیضًا: البحر الرائق ج:۳ ص:۸۷)۔
- (۲) وفی تبیین المحارم۔۔۔ والْإحتیاط أن یجدّد الجاھل إیمانہ کل یوم ویجدد نکاح امرأتہ عند شاھدین فی کل شھر مرّۃ أو مرّتین۔ (شامی ج:۱ ص:۴۲، طبع ایچ ایم سعید کراچی)۔

