بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

منگنی

رِشوت‌لینے‌والے‌سے‌شادی‌کرنی‌چاہئے‌یا‌ملک‌سے‌باہر‌رہنے‌والے‌سے؟

سوال:۔

میرے لئے دو رِشتے آئے ہیں، ایک شخص باہر ملازمت کرتا ہے، وہ صرف سال میں پندرہ دِن کے لئے ملنے آسکتا ہے، اور مجھے بقیہ عرصے بھائی کے گھر رہنا پڑے گا، خرچہ وہ بھیجے گا۔ دُوسرا شخص سرکاری افسر ہے، لیکن وہ رِشوت لیتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ مجھے اپنے ساتھ ہی رکھے گا۔ میں ذہنی مریضہ ہوں، اِحساسِ محرومی کا شکار ہوں، کسی کے بغیر کہیں آجا نہیں سکتی۔ آنجناب میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب:۔

میرے خیال میں دُوسرا رِشتہ بہتر ہے، جبکہ اس کے ساتھ طے کرلیا جائے کہ وہ صرف حلال کی کمائی (خواہ وہ تھوڑی ہو) سے آپ کا نان ونفقہ دیا کرے۔ اِستخارہ بھی کرلیں، اِن شاء اللہ رشتہ بہتر رہے گا۔