بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

منگنی

لڑکی‌کی‌شادی‌فاسق‌مرد‌سے‌کرنے‌والے‌والدین‌گناہگار‌ہوں‌گے

سوال:۔

مولانا صاحب! میری ایک سہیلی ہے، جس کی نسبت بچپن ہی سے اس کے کزن سے طے ہوگئی تھی۔ اب تمام خاندان والے شادی پر زور دے رہے ہیں، مگر میری سہیلی کہتی ہے کہ لڑکے میں یہ بُری عادتیں ہیں کہ وہ شراب پیتا ہے اور زِنا کرتا ہے۔ وہ بہت فکرمند ہے، کیونکہ والدین کے سامنے اِنکار نہیں کرسکتی، کوئی وظیفہ بتائیں کہ اس کے ہونے والے شوہر سے یہ عادتیں چھوٹ جائیں۔

جواب:۔

وہ اپنی والدہ کو بتادیں، ایسی جگہ رشتہ نہیں ہونا چاہئے، اس کے والدین گناہگار ہوں گے۔(۱)

  1. (۱) روی عن ابن عباس أن جاریۃ بکرًا أتت النبی صلی اللہ علیہ وسلم فذکرت أن أباھا زوّجھا وھی کارھۃ فخیرھا النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ رواہ الْإمام أحمد ورجالہ ثقات۔ (إعلاء السُّنن ج:۱۱ ص:۶۷، کتاب النکاح، طبع إدارۃ القرآن کراچی)۔ وفی البحر ج:۳ ص:۱۲۱ کتاب النکاح، باب الأولیاء والأکفاء: والسُّنَّۃ أن یستأمر البکر ولیھا قبل النکاح۔۔۔ وإن زوّجھا بغیر إستئمار فقد أخطأ السُّنَّۃ وتوقف علٰی رضاھا انتھٰی۔ وھو محمل النھی فی حدیث مسلم: لَا تنکح الأیم حتّٰی تستأمر ولَا تنکح البکر حتّٰی تستأذن۔