منگنی
منگنیکامسئلہ
سوال:۔
ہمارے بہت ہی قریبی عزیز ہیں، ان کا ایک اُلجھا ہوا مسئلہ ہے، وہ یہ کہ ان کی منگنی ہوگئی ہے، اور ان کے گھر والوں کے زور پر جبکہ لڑکے کی مرضی نہیں، کیونکہ وہ پہلے سے ایک لڑکی کو چاہتے ہیں، جسے گھر والے پسند نہیں کرتے، اور لڑکے نے اِستخارہ بھی کرلیا تھا، مگر گھر والوں کو نہیں معلوم۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اس حالت میں نکاح اگر ہوگیا تو جائز ہے؟ برائے کرم قرآن وسنت کی روشنی سے آگاہ فرمائیے، یاد رہے کہ لڑکا منگنی پر خوش نہیں۔
جواب:۔
اگر لڑکا نکاح کو قبول کرلے گا تو نکاح صحیح ہوگا،(۱) واللہ اعلم!
- (۱) وینعقد بالْإیجاب والقبول ۔۔۔إلخ۔ (البحر الرائق ج:۳ ص:۸۷، طبع بیروت)۔

