منگنی
شادیسےپہلےلڑکی،لڑکےکاایکدُوسرےکودیکھنا
سوال:۔
کیا شادی سے پہلے لڑکی لڑکے کو، یا لڑکا لڑکی کو دیکھ سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو ظاہر ہے کہ دونوں آپس میں نامحرَم ہوتے ہیں اور دیکھنے کے بعد اِنکار بھی ہوسکتا ہے؟
جواب:۔
نکاح سے پہلے دونوں کو ایک دُوسرے کو دیکھ لینے کی اِجازت ہے، لیکن لڑکی کے معاملے میں بہتر یہ ہے کہ لڑکے کی قابلِ اِعتماد خواتین اس کو دیکھ لیں۔(۱)
- (۱) لو اکتفی بالنظر إلیھا بمرۃ حرم الزائد لأنہ ابیح للضرورۃ فیتقیّد بھا۔ (شامی ج:۶ ص:۳۷۰، فصل فی النظر والمس)۔

