منگنی
منگنیکاتوڑنا
سوال:۔
لڑکی کی جب منگنی ہوجاتی ہے اور پھر وہ منگنی کو توڑنا چاہتی ہے، تو کیا لڑکے کو اتنا اِختیار ہوتا ہے کہ وہ لڑکی کو طلاق دے یا نکاح ہی نہیں ہوا؟ لڑکی اپنی مرضی سے اور شادی کرسکتی ہے؟ لڑکا کچھ بھی نہیں کہہ سکتا یا منگنی سے نکاح ہو جاتا ہے؟
جواب:۔
منگنی سے نکاح نہیں ہوتا، منگنی کے بعد رشتہ توڑنا تو نہیں چاہئے، لیکن اگر اس کی ضرورت پیش آجائے تو طلاق کی ضرورت نہیں، لڑکی والے بھی منگنی توڑ سکتے ہیں۔(۱)
- (۱) ﵟ وَأَوۡفُواْ بِٱلۡعَهۡدِۖ إِنَّ ٱلۡعَهۡدَ كَانَ مَسۡـُٔولٗا ٣٤ ﵞ الإسراء ٣٤۔ عن أبی ھریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: آیۃ المنافق ثلاث: إذا حدث کذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان۔ (صحیح بخاری ج:۱ ص:۱۰، کتاب الْإیمان، باب علامۃ المنافق، طبع قدیمی کتب خانہ، مشکٰوۃ ج:۱ ص:۱۷ باب الکبائر وعلامات النفاق، طبع قدیمی کراچی)۔ الخلف فی الوعد حرام۔۔۔ إذا وعد الرجل أخاہ ومن نیتہ أن یفی لم یف، فلا إثم علیہ، وقیل: علیہ فیہ بحث فإن أمرﵟ أَوۡفُواْ بِٱلۡعُقُودِۚ ﵞ مطلق فیحمل عدم الْإثم فی الحدیث علٰی ما إذا منع مانع من الوفاء۔ (شرح الأشباہ والنظائر ج:۳ ص:۲۳۶، کتاب الحظر والْإباحۃ، طبع إدارۃ القرآن)۔

