منگنی
منگنیکاثبوتاحادیثسےہے،شادیسےقبلدونفلوںکاثبوتنہیں
سوال:۔
منگنی کرنا کیا اَحادیثِ نبوی سے ثابت ہے یا نہیں؟ اور جب ہمارے ہاں کسی آدمی کا نکاح ہوا ہو، نکاح کے بعد دولہا کو دو رکعت نفل ہمارے ہاں پڑھائے جاتے ہیں، یہ بھی کیا احادیثِ نبوی سے ثابت ہے یا نہیں؟
جواب:۔
’’منگنی‘‘ رشتہ مانگنے کو کہتے ہیں، اس کا ثبوت تو اَحادیث میں موجود ہے۔(۱) باقی جو رسمیں ہمارے یہاں کی جاتی ہیں، ان کا کوئی ثبوت نہیں۔ نکاح کے بعد دو رکعتیں پڑھوانے کا بھی ثبوت نہیں، ویسے شکرانے کے طور پر آدمی پڑھ لے تو اس کی اِجازت ہے۔
- (۱) وعن جابر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إذا خطب أحدکم المرأۃ فإن استطاع أن ینظر إلٰی ما یدعوہ إلٰی نکاحھا فلیفعل۔ رواہ أبوداوٗد۔ (مشکوٰۃ ص:۲۶۸)۔

