بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

شادی‌کون‌کرے‌اور‌کس‌سے؟

کیا‌شادی‌نہ‌کرنا‌اِنسان‌کی‌تقدیر‌میں‌شامل‌ہے؟

سوال:۔

کیا شادی کا ہونا یا نہ ہونا (خصوصاً لڑکیوں کی) اس تقدیر میں شامل ہے جو لکھی جاچکی ہے یا اس میں اِنسان کی کوشش کا بھی دخل ہے؟

جواب:۔

لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی تقدیر میں لکھی ہے، اور جو تقدیر میں لکھا ہے اس کے مطابق ہوتا ہے۔(۱)

  1. (۱) عن ابن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: کل شیء بقدر حتّٰی العجز والکیس۔ رواہ مسلم۔ (مشکوٰۃ ص:۱۹، باب الْإیمان بالقدر، الفصل الأوّل، طبع قدیمی کراچی)۔