بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

شادی‌کون‌کرے‌اور‌کس‌سے؟

نومسلم‌لڑکی‌سے‌شادی‌کرنا

سوال:۔

میرا لڑکا کوریا میں مقیم ہے، وہ وہاں کی ایک غیرمسلم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے، وہ لڑکی مسلمان ہونا چاہتی ہے، بلکہ وہ گزشتہ ماہ مسلمان ہوگئی ہے، اور اس میں اس کے والدین کی خوشی بھی شامل ہے، اسلام قبول کرنے سے قبل وہ کوریا کی مسجد میں جاتی تھی اور اب بھی جاتی ہے، تبلیغی جماعت جاتی ہے تو میرا لڑکا اور وہ نصرت بھی کرتی ہے، گویا دِین سے دِلچسپی رکھتی ہے، ایسی صورت میں مجھ سے میرا لڑکا شادی کے لئے اِجازت طلب کر رہا ہے، مجھے کیا کرنا چاہئے؟ میں اس سلسلے میں بہت پریشان ہوں۔

جواب:۔

اس میں پریشانی کی کیا بات ہے، اگر وہ لڑکی برضا ورغبت مسلمان ہوگئی ہے، اور تبلیغ میں بھی حصہ لیتی ہے، تو اس سے نکاح صحیح ہے، آپ اس کو نکاح کی اجازت دے دیں، اِن شاء اللہ آپ کے لڑکے کے لئے بھی فائدہ ہوگا، واللہ اعلم!