شادیکونکرےاورکسسے؟
لڑکیوںکیقرآنسےشادی
سوال:۔
بعض حضرات لڑکیوں کو کئی وجوہات سے بٹھاکر، آخر میں قرآن شریف کے ساتھ نکاح کرواتے ہیں، کیا ایسا کرنا قرآن وسنت کے منافی نہیں ہوگا؟ اور بلاشرعی عذر کے لڑکی کی شادی نہ کروانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
قرآن کے ساتھ نکاح کے کوئی معنی نہیں، یہ خالص بے ہودہ رسم ہے۔ اور بغیر عذرِ شرعی کے لڑکیوں کی شادی نہ کرنا گناہ بھی ہے اور اولاد کو گندگی میں دھکیلنا بھی۔(۱)
- (۱) عن عمر بن الخطاب وأنس بن مالک عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: فی التوراۃ مکتوب: من بلغت إبنتہ اثنتی عشرۃ سنۃ ولم یزوّجھا فأصابت إثمًا فإثم ذٰلک علیہ۔ (مشکوٰۃ ص:۲۷۱، باب الولی فی النکاح، الفصل الثالث)۔

