شادیکونکرےاورکسسے؟
جسمانیونفسیاتیطورپربیمارلڑکیکیشادی
سوال:۔
میری لڑکی جسمانی اور نفسیاتی طور پر بیمار ہے، کیا اس کی شادی کرنا ٹھیک ہے؟
سوال:۔
کیا دُوسری بچیوں کی شادیاں فوراً کردی جائیں یا بڑی کے ساتھ مشروط رکھیں؟
جواب:۔
اس کے لئے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا جائے کہ شادی کے بعد اس کی صحت ٹھیک ہوجائے گی یا نہیں؟ اگر ٹھیک ہونے کی توقع ہو تو شادی کردی جائے، ورنہ اس غریب کی وجہ سے دُوسرے آدمی کو مصیبت میں مبتلا کیوں کیا جائے؟
جواب:۔
دُوسری بچیوں کی شادیوں کا فوراً اِنتظام کرنا چاہئے، ورنہ اندیشہ ہے کہ بڑی کی کیفیات سے وہ بھی متأثر ہوجائیں۔

