بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

شادی‌کون‌کرے‌اور‌کس‌سے؟

لڑکی‌کی‌غلط‌صفات‌بیان‌کرکے‌رشتہ‌کرنا

سوال:۔

ایک بزرگوار نے اپنی لڑکی کے رشتے کے وقت یہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی بی اے پاس ہے، شادی ہوجانے پر معلوم ہوا کہ لڑکی سوائے باتوں کے کوئی اِمتحان پاس نہیں ہے۔ ایسی صورت میں قصور ماںباپ کا ہے یا لڑکی کا؟ شرعی لحاظ سے اس کا کیارَدّعمل ہونا چاہئے؟

جواب:۔

انہوں نے جھوٹ بول کر غلط کیا ہے، قصور والدین کا ہے، لڑکی کا نہیں۔ اگر لڑکی نیک اور شریف ہے تو بی اے کی پخ کوئی ضروری نہیں۔