بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

شادی‌کون‌کرے‌اور‌کس‌سے؟

لڑکے‌یا‌لڑکی‌کی‌سیرت‌کیسے‌معلوم‌کی‌جائے؟

سوال:۔

اسلام صورت سے زیادہ سیرت دیکھنے کو کہتا ہے، آپ یہ بتائیے کہ جب تک انسان کے ساتھ رہا نہ جائے، کچھ وقت نہ گزارا جائے، اس کی سیرت کا کیسے اندازہ ہو؟ یا یہ کہ یہ لڑکا اس لڑکی، اور یہ لڑکی اس لڑکے کے لئے مزاج سے مطابقت رکھتی ہے، یہ کیسے معلوم ہو؟ ظاہر ہے آس پاس کے لوگ جھوٹ بھی بول سکتے ہیں، یا غلط اِطلاع دے سکتے ہیں، یہ تمام زندگی کا معاملہ ہوتا ہے، اس لئے آپ بتائیے کہ اس سلسلے میں لڑکے یا لڑکی کو کونسی معلومات حاصل کرنے کا حق اِسلام نے دیا ہے؟

جواب:۔

لڑکے، لڑکی کی سیرت کا اندازہ اس کے اخلاق وعادات سے ہوسکتا ہے، اور اپنا اِطمینان حاصل کرنے کے لئے جہاں تک ہوسکے، حالات معلوم کرنے کا حق ہے۔