شادیکونکرےاورکسسے؟
نیکعورتکانیکشخصسےشادیکااِظہارکرنا
سوال:۔
اگر آج ایک نیک مؤمن عورت کسی نیک شخص سے شادی کی خواہش کرے، تو اس میں کوئی بُرائی تو نہیں ہے؟ جبکہ عورت اپنی خواہش بیان نہ کرسکتی ہو ، تو کیا کرے؟ کیونکہ اگر بیان کرتی ہے تو والدین کی، بھائیوں کی عزّت کا مسئلہ بن جاتا ہے، اگر والدین کی بات مانے تو اپنے آپ کو عذاب میں مبتلا کرنا ہوگا؟
جواب:۔
اس کی صورت یہ ہے کہ خود یا اپنی سہیلیوں کے ذریعے اپنی والدہ تک اپنی خواہش پہنچادے، اور یہ بھی کہہ دے کہ میں کسی بے دِین سے شادی کرنے کے بجائے شادی نہ کرنے کو ترجیح دُوں گی، اور اللہ تعالیٰ سے دُعا بھی کرتی رہے۔

