شادیکونکرےاورکسسے؟
شادیکےسلسلےمیںلڑکیسےاِجازتلینا
سوال:۔
اسلام میں شادی کے سلسلے میں لڑکی سے اِجازت لینے کا کیا مطلب ہے؟ کیونکہ آج کل عام طور پر لڑکیاں دِین دار لڑکے پسند نہیں کرتیں، اسلام کے دئیے ہوئے اِختیار سے غلط فائدہ اُٹھانا، کہاں تک دُرست ہے؟
جواب:۔
شریف گھرانوں کا دستور یہ ہے کہ والدین بہتر سمجھ کر جہاں رشتہ تجویز کردیتے ہیں، وہ قبول کرلیتی ہیں۔ بہرحال لڑکی کے علم میں ضرور آنا چاہئے کہ فلاں جگہ اس کا رِشتہ تجویز کیا جارہا ہے، اگر وہ اس پر راضی نہ ہو تو وہاں نہیں کرنا چاہئے۔(۱)
جو لڑکیاں دِین دار رِشتے کو محض اس کے دِین دار ہونے کی وجہ سے ناپسند کرتی ہیں، وہ دراصل دِین کو ناپسند کرتی ہیں، میں ایسی لڑکیوں کو مسلمان نہیں سمجھتا،(۲) واللہ اعلم!
- (۱) دیکھئے گزشتہ حاشیہ : قال أبو جعفر: ولَا ینبغی...الخ
- (۲) والْإستھزاء علی الشریعۃ کفر لأن ذٰلک من امارات التکذیب۔ (شرح عقائد ص:۱۶۶، طبع مکتبہ خیر کثیر کراچی)۔

