بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

شادی‌کون‌کرے‌اور‌کس‌سے؟

شادی‌کے‌لئے‌والدین‌کی‌رضامندی

سوال:۔

میرے والدین میری شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایک ایسی جگہ جو مجھے پسند نہیں، درحقیقت میں اپنی چچازاد بہن سے شادی کرنے کا خواہش مند ہوں، اب آپ سے گزارش ہے کہ مجھے کتاب و سنت کی روشنی میں کوئی مشورہ دیں، کیا میں والدین کی بات تسلیم کرلوں یا انہیں مجبور کروں؟

جواب:۔

والدین کو حکم ہے کہ وہ شادی کرتے وقت اولاد کے جذبات اور خواہش کو ترجیح دیں،(۱) ادھر اولاد کو چاہئے کہ والدین تک اپنی خواہش تو پہنچادیں لیکن اپنی خواہش اور رائے پر والدین کی صوابدید کو ترجیح دیں، کیونکہ ان کا تجربہ بھی زیادہ ہے اور شفقت بھی کامل ہے، وہ جو انتخاب کرتے ہیں سوچ سمجھ کر ہی کرتے ہیں، اِلَّا ما شاء اللہ۔

میرا مشورہ آپ کے لئے یہ ہے کہ آپ اپنی خواہش والدین تک پہنچادیں، اگر وہ بخوشی راضی ہوجائیں تو بہت بہتر، ورنہ آپ اپنا خیال دِل سے نکال دیں۔ والدین کی صوابدید کو ترجیح دیں اور اس کے لئے اِستخارہ بھی کریں۔

  1. (۱) قال المُلّا علی القاریٔ فی شرحہ: والتحصین المطلوب بالنکاح لَا یحصل إلّا بالرغبۃ فی المنکوحۃ۔ (مرقاۃ شرح مشکوٰۃ ج:۳ ص:۴۱۱ طبع بمبئی)۔