بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حجِ‌بدل

بیٹی‌کا‌مرحومہ‌والدہ‌کی‌طرف‌سے‌حج‌ادا‌کرنا

سوال:۔

ہمارے محلے میں ایک خاتون کا اِنتقال ہوا تو ان کی شادی شدہ بیٹی نے ان کے نام سے حج ادا کیا، واضح ہو کہ ان کے اِنتقال کے بعد۔ میں نے سنا ہے کہ مرنے والوں کے نام پر عمرہ ادا کیا جاتا ہے، کیا حج بھی ادا ہوسکتا ہے؟ اور کیا وہ حج ان کی والدہ کے نام پر مقبول ہوجائے گا؟ پلیز اس کا جواب دیں۔

جواب:۔

حج بھی ہوسکتا ہے، اور عمرہ بھی۔(۱)

  1. (۱) فلا یجوز حج الغیر بغیر إذنہ إلّا إذا حج أو أحج الوارث عن مورثہٖ۔ (حاشیہ رد المحتار ج:۲ ص:۵۹۹، طبع سعید)۔