حجوعمرہکیاِصطلاحات
عمرہکےبعدحجکونساحجکہلائےگا؟
سوال:۔
میں شوال میں ہی ایک عمرہ اپنی طرف سے کروں گا، اس کے بعد حج کرنے کا ارادہ ہے، اس کی نیت کس طرح ہوگی؟ اور یہ حج کون سی قسم کا ہوگا؟
جواب:۔
نیت تو جس طرح الگ عمرہ کی اور الگ حج کی ہوتی ہے، اسی طرح ہوگی، مسائل بھی وہی ہیں، البتہ یہ حج تمتع بن جائے گا اور ۱۰؍ذوالحجہ کو سر منڈانے سے پہلے قربانی لازم ہوگی جس کو ’’دَمِ تمتع‘‘ کہتے ہیں۔(۱)
- (۱) (فإذا دخل مکۃ وطاف وسعٰی) وطوافہ وسعیہ ھٰذا للعمرۃ ۔۔۔ وعلیہ دم وھو دم التمتع ۔۔۔ فإذا حلق یوم النحر فقد حل ۔۔۔إلخ۔ (الجوھرۃ النیرۃ ج:۱ ص:۱۷۱، کتاب الحج، طبع مجتبائی دھلی)۔

