بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

عمرہ

ملازمت‌کا‌سفر‌اور‌عمرہ

سوال:۔

ہم لوگ نوکری کے سلسلے میں سعودی عرب آئے اور جدہ میں اُترے اور پھر ایک ہزار میل دُور کام کے لئے چلے گئے۔ اس میں ہمیں پہلے عمرہ کرنا چاہئے تھا یا کہ بعد میں؟

جواب:۔

چونکہ آپ کا یہ سفر عمرہ کے لئے نہیں تھا، بلکہ ملازمت کے لئے تھا، اس لئے آپ جب بھی چاہیں عمرہ کرسکتے ہیں، پہلے عمرہ کرنا آپ کے لئے ضروری نہیں تھا، خصوصاً جبکہ اس وقت آپ کو مکہ مکرّمہ جانے کی اجازت ملنا بھی دُشوار تھا۔(۱)

  1. (۱) وقتھا أی العمرۃ جمیع السَّنَۃ إلّا خمسۃ أیام ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۳۷، الباب السادس فی العمرۃ)