بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

عمرہ

والدہ‌مرحومہ‌کو‌عمرہ‌کا‌ثواب‌کس‌طرح‌پہنچایا‌جائے؟

سوال:۔

شوال کے مہینے میں ایک عمرہ اپنی والدہ مرحومہ کی طرف سے کرنے کا ارادہ ہے، میں عمرہ اپنی طرف سے کرکے ثواب ان کو بخش دُوں، یا عمرہ ان کی طرف کروں؟ اس کا کیا طریقۂ کار ہوگا اور نیت کس طرح کی جائے گی؟

جواب:۔

دونوں صورتیں صحیح ہیں، آپ کے لئے آسان یہ ہے کہ عمرہ اپنی طرف سے کرکے ثواب ان کو بخش دیں،(۱) اور اگر ان کی طرف سے عمرہ کرنا ہو تو اِحرام باندھتے وقت یہ نیت کریں کہ: ’’اپنی والدہ مرحومہ کی طرف سے عمرہ کا اِحرام باندھتا ہوں، یا اللہ! یہ عمرہ میرے لئے آسان فرما اور میری والدہ کی طرف سے اس کو قبول فرما۔‘‘(۲)

  1. (۱) أیضًا۔
  2. (۲) ولجواز النیابۃ فی الحج شرائط ۔۔۔ ومنھا نیۃ المحجوج عنہ عند الْإحرام والأفضل أن یقول بلسانہ لبیک عن فلان۔ (الفتاوی الھندیۃ ج:۱ ص:۲۵۷، کتاب المناسک، الباب الرابع عشر فی الحج عن الغیر)۔