عمرہ
یومِعرفہسےلےکر۱۳؍ذیالحجہتکعمرہکرنامکروہِتحریمیہے
سوال:۔
میرے دوستوں کا کہنا ہے کہ حج کے اہم رُکن یومِ عرفہ سے لے کر ۱۳؍ذی الحجہ تک عمرہ کرنا ممنوع ہے، اگر ممنوع ہے تو اس کی کیا وجہ ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
جواب:۔
یومِ عرفہ سے ۱۳؍ذوالحجہ تک پانچ دن حج کے دن ہیں، ان دنوں میں عمرہ کی اجازت نہیں، اس لئے عمرہ ان دنوں میں مکروہِ تحریمی ہے۔(۱)
- (۱) العمرۃ ۔۔۔ وجازت فی کل سنۃ ۔۔۔ وکرھت تحریمًا یوم عرفۃ وأربعۃ أیام بعدھا ۔۔۔إلخ۔ (درمختار ج:۲ ص:۴۷۳، کتاب الحج، طبع ایچ ایم سعید کراچی)۔

