عمرہ
عمرہاورقربانیکےلئےعقیقہشرطنہیں
سوال:۔
کیا وہ شخص عمرہ کرسکتا ہے جس کا عقیقہ نہیں ہوا ہو؟ اور اس طرح کیا وہ شخص قربانی کرسکتا ہے جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو؟ کیونکہ ہم گزشتہ چار سالوں سے اللہ کے فضل و کرم سے قربانی کر رہے ہیں، جبکہ ہم میں سے کسی کا بھی عقیقہ نہیں ہوا۔ اور میرے بڑے بھائی پچھلے سال سعودی عرب نوکری پر گئے تھے، اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان پر رحم فرمایا اور خانۂ کعبہ کی زیارت سے مع عمرہ کے اسی عیدالفطر پر مشرف فرمایا۔
جواب:۔
عقیقے کا ہونا قربانی اور عمرہ کے لئے کوئی شرط نہیں، اس لئے جس کا عقیقہ نہیں ہوا اس کی قربانی اور عمرہ صحیح ہے۔

