بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناجائز‌ذرائع‌سے‌حج‌کرنا

حکومت‌کی‌اجازت‌کے‌بغیر‌حج‌کو‌جانا

سوال:۔

حکومت کی پابندی کے باوجود جو لوگ چوری یعنی غلط راستوں سے حج کرنے جاتے ہیں اور حج بھی نفلی کرتے ہیں، ان کے بارے میں کیا رائے ہے؟

جواب:۔

حکومت کے قانون کی خلاف ورزی میں ایک تو عزّت کا خطرہ ہے کہ اگر پکڑے گئے تو بے عزّتی ہوگی۔ دُوسرے بعض اوقات اَحکامِ شرعیہ کی خلاف ورزی بھی لازم آتی ہے، مثلاً بعض اوقات میقات سے بغیر اِحرام کے جانا پڑتا ہے، جس سے دَم لازم آتا ہے۔ اگر قانونی گرفت اور اَحکامِ شرعیہ کی مخالفت کا خطرہ نہ ہو تب تو مضائقہ نہیں ورنہ نفلی حج کے لئے وبال سر لینا ٹھیک نہیں۔(۱)

  1. (۱) آفاقی مسلم مکلف أراد دخول مکۃ أو الحرم ۔۔۔ جاوز آخر مواقیتہ غیر محرم ۔۔۔ أثم ولزمہ دم۔‘‘ (غنیۃ الناسک ص:۶۰، فصل فی مجاوزۃ الآفاقی وقتہ، طبع إدارۃ القرآن)۔