بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناجائز‌ذرائع‌سے‌حج‌کرنا

افغانستان‌کے‌پاسپورٹ‌پر‌حج‌وعمرہ‌کرنا

سوال:۔

ہمارے یہاں کچھ لوگ افغانستان کے پاسپورٹ پر حج وعمرہ کے لئے جاتے ہیں، وہ لوگ اس کی یہ تأویل پیش کرتے ہیں کہ یہ سب انگریز کا قانون ہے، مسلمان کے لئے سرحدبندی وغیرہ نہیں ہے، اور تاریخ کی کتابوں میں پشاور بھی افغانستان کا ایک حصہ ہے۔ افغانستان کے بنے ہوئے پاسپورٹ پر افغانستان کا پتا درج ہوتا ہے، جبکہ جانے والا پشاور کا باشندہ ہے، کیا یہ طریقہ دُرست ہے؟

جواب:۔

اگر ان صاحب کی یہ تقریر دُوسری حکومتوں والے تسلیم کرتے ہیں تو سبحان اللہ! ورنہ جھوٹ بول کر حج کے لئے جانا جائز نہیں۔