ناجائزذرائعسےحجکرنا
پچاسروپےکےٹکٹپیچکرقرعہاندازیسےایکآدمیکوحجپربھیجنےوالیاسکیمکیشرعیحیثیت
سوال:۔
ہمارے ایک دو عزیز ایک اسکیم کا اِفتتاح کروا رہے ہیں، جس کے مطابق کچھ ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی، فی ٹکٹ پچاس روپیہ، اس میں جتنے بھی ممبران ٹکٹ لیں گے، ان سب کے نام کی پرچیاں بناکر ان میں سے ایک پرچی بغیر دھیان دئیے یا آنکھ بند کرکے اُٹھائی جائے گی، جس کا بھی نام نکلا اسے حج پر بھیج دِیا جائے گا، جس کا خرچ ملے ہوئے پیسوں سے ہوگا، اور باقی پیسے ہمارے عزیز جو یہ اسکیم چلا رہے ہیں، وہ لیں گے۔
جواب:۔
میں نے یہ اسکیم پڑھی ہے، صریح سود ہے، خواہ آپ کے دوستوں نے اس کو جاری کیا ہو یا دُشمنوں نے۔(۱)
- (۱) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إنّ اللہ طیّب لَا یقبل إلّا طیّبًا ۔۔۔إلخ۔ (مشکٰوۃ، باب الکسب وطلب الحلال ج:۱ ص: ۲۴۱)۔ فإن الحج عبادۃ مرکبۃ من عمل البدن والمال کما قدمناہ، ولذا قال فی البحر ویجتھد فی تحصیل نفقۃ حلال، فإنہ لَا یقبل بالنفقۃ الحرام کما ورد فی الحدیث۔ (رد المحتار ج:۲ ص:۴۵۶)۔

