بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناجائز‌ذرائع‌سے‌حج‌کرنا

جس‌دُکان‌کی‌بجلی‌کا‌بِل‌کبھی‌نہ‌دیا‌ہو،‌اُس‌کی‌کمائی‌سے‌حج‌کرنا

سوال:۔

میری گاؤں میں دُکان ہے، اس میں بغیر میٹر کی بجلی لگی ہوئی ہے، بجلی کا بل کبھی نہیں دِیا ہے، اس دُکان کی کمائی سے میں حج پر جانا چاہتا ہوں، کیا ان پیسوں سے میرا حج ہوجائے گا؟

جواب:۔

اب تک جتنی بجلی چوری کی ہے، اس کی قیمت ادا کردو، اور آئندہ کے لئے چوری سے توبہ کرلو، پھر شوق سے حج پر جاؤ، ورنہ وہی مثل ہوگی کہ: ’’نو سو چوہے کھاکے بلی حج کو چلی!‘‘۔(۱)

  1. (۱) ۔۔۔ فإن اللہ لَا یقبل الحج بالنفقۃ الحرام۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۲۲۰، کتاب المناسک)۔