بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناجائز‌ذرائع‌سے‌حج‌کرنا

حرام‌پیسوں‌سے‌حج‌پر‌جانا

سوال:۔

کیا حرام پیسوں پر حج شریف جانا چاہئے؟ جبکہ ایک اِمام مسجد صاحب کا فتویٰ ہے کہ جانا چاہئے؟ لیکن بہت سے لوگوں کا اس میں اختلاف ہے۔

جواب:۔

حرام رقم سے کیا ہوا حج قبول نہیں ہوتا، واللہ اعلم!(۱)

  1. (۱) فإنّ اللہ لَا یقبل الحج بالنفقۃ الحرام مع انہ یسقط الفرض معھا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۲۲۰، کتاب المناسک)۔